ایس ایچ او حطار کا تھانہ کی مختلف حدود میں سرچ آپریشن، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پیر 19 اگست 2019 11:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ایس ایچ او حطار کی جانب سے تھانہ کی مختلف حدود میں سرچ آپریشن کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حطار کیڈٹ چن زیب تنولی نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران 50 سے زائد گھروں کو چیک کیا گیا، دوران سرچ آپریشن ایک عدد کلاشنکوف، ایک رائفل 12 بور، چار عدد پستول 30 بور اور 47 عدد کارتوس برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں