غازی کے موضع کوٹیڑہ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گیا

جمعہ 28 فروری 2020 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) غازی کے موضع کوٹیڑہ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہو گیا۔ ہری پور کی تحصیل غازی کے نواحی علاقہ کوٹیڑہ کا رہائشی نوجوان افتخار ولد دائود جھاری کس روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

زخمی نوجوا ن کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی نماز جنازہ آبائی علاقہ کوٹیڑہ میں ادا کر دی گئی جس میں عزیز و اقارب سمیت اہلیان علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں