ضلع ہری پور میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 8 تک جا پہنچی

جمعہ 10 اپریل 2020 14:27

ضلع ہری پور میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 8 تک جا پہنچی
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) ضلع ہری پور میں کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی مجموعی تعداد 8 تک جا پہنچی ہے۔ کھلابٹ ٹائون شپ میں 5، سرائے نعمت خان میں 2 اور ریحانہ میں ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 40 کے قریب مریضوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

ہری پور میں کورونا وائرس میں اضافہ کی وجہ عوام کا محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے گھروں میں رہنے کی وارننگ کو مسلسل نظر انداز کرنا بتایا جا رہا ہے۔

عام شکایات کے مطابق ہری پور میں مسافر بردار سوزکیوں، رکشے اور دیگر گاڑیاں مختلف روٹوں پر دیدہ دلیری سے چل رہے ہیں۔ ہری پور کے اکثر مقامات پر عوامی حلقوں کے مطابق دکانیں اور کارخانے بھی کھلے ہیں جبکہ گلیوں، محلوں، بینکوں اور بازاروں میں عوام بنا ماسک پہنے ٹولیوں کی شکل میں موجود دکھائی دیتے ہیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں