متعدد میگا پراجیکٹ تکمیل کو پہنچ چکے ، باقی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے،عمر ایوب خان

درویش میں 3کروڑ 70لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے میگا بجلی سکیموں کی تکمیل بڑا کارنامہ ہے، وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

پیر 5 جولائی 2021 23:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2021ء) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ہری پور میں متعدد میگا پراجیکٹ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، باقی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، یونین کونسل درویش میں 3کروڑ 70لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے میگا بجلی سکیموں کی تکمیل بڑا کارنامہ ہے۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے یہ بات پیر کو یونین کونسل درویش میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے میگا بجلی سکیموں کی تکمیل کی افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ضلعی صدر پی ٹی آئی راجہ احتشام بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے ہا کہ 2023 کے انتخابات میں ہری پور کے عوام اس بات کی تائید کریں گے کہ ان کا 2018 کا انتخاب درست فیصلہ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہری پور میں متعدد میگا پراجیکٹ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں، باقی منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل درویش میں 3کروڑ 70لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے میگا بجلی سکیموں کی تکمیل بڑا کارنامہ ہے، ہم نے کسی پر احسان نہیں کیا ،آپ لوگ ہی ہمیں اس جگہ پر پہنچانے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پسند و ناپسند سے ہٹ کر فیصلے کئے ہیں، تمام برادریوں نے ہمیشہ ووٹ اور عزت دی ہے، انشا اللہ کسی بھی موقع پر عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں