ہری پور ، علاقہ دربند میں خطرناک موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی نوجوان حمزہ ادریس انتقال کر گیا

بدھ 26 فروری 2020 13:02

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ہری پور کے علاقہ محلہ دربند میں خطرناک موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان حمزہ ادریس انتقال کر گیا۔ حمزہ ادریس کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین روز قبل کھلابٹ ٹائون شب محلہ دربند چوک کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئے جس میں محلہ دربند کے تین رہائشی جوان زخمی ہوئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل حادثہ تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق حمزہ ادریس اپنے موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی جانب آ رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار جو انتہائی تیز رفتار تھا، نے گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا دیا جس سے حمزہ ادریس کو شدید دماغی چوٹ آئی اور بے ہوش ہو گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار بھی حادثہ میں زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے حمزہ ادریس، محمد شعیب اور منیر کو فوری طور پر ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا لیکن مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ایوب میڈیکل کپلیکس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا جہاں پر حمزہ ادریس کا انتہائی پیچیدہ آپریشن کیا گیا، تین دن کوما میں ہونے کے بعد حمزہ ادریس کی حالت سنبھل نہ سکی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں