ہری پور ،نماز جنازہ کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

جمعہ 6 مئی 2022 15:43

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2022ء) ہری پور میں تھانہ سرائے صالح کی حدود میں نمازجنازہ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے باعث 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود علی خان سردار کالونی میں نماز جنازہ کے دوران سابق عداوت پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں32 سالہ لیاقت اور 36 سالہ محمد طارق زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نےمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں