الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ہری پور کا اجلاس، مزید رپورٹرز کو ممبر شپ دینے کی منظوری

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:42

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ہری پور کا اجلاس2019ء کیلئے کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، مزید ٹی وی رپورٹر وں کو ممبر شپ دینے کی منظوری بھی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت ملک محمد اقبال منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری سید اعظم شاہ، سینئر نائب صدر علی یاور حیات، انفارمیشن سیکرٹری ملک بلاول اقبال، جائنٹ سیکرٹری خادم شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر اگلے سال 2019ء کیلئے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید نئے عہد یداران کو شامل کر لیا گیا ہے جس میں یاور عباس کو چیئرمین، مہر سیماب نائب صدر، راجہ طاہر نائب صدر، یاسر عباس نائب صدر، شاہد اختر اعوان آفس سیکرٹری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران مزید نئی ممبر دینے کی بھی منظوری دی گئی جس میں ڈاکٹر آصف اقبال، عدیل اعوان عادی، عاصم خان ترک کو ہری پور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی ممبر شپ فراہم کر دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران صدر ہری پور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملک محمد اقبال نے کہا کہ ٹی وی سے منسلک حقیقی صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہری پور الیکٹرانک میڈیا میں شامل نئے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایسوسی ایشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ پر پورا اترنے والوں کو ممبر شپ دیکر ان کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ فیلڈ میں درپیش صحافتی ذمہ داریاں کو بھی سامنے لانا ہے۔

انہوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ ہری پور پریس کلب سمیت ہری پور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے نئے ممبران کو ممبر شپ فراہم کر دی ہیں جو آئین پر پورا اتر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران تمام ممبران جن میں سیّد اعظم شاہ، علی یاور حیات، ملک بلاول اقبال، سید خادم حسین شاہ، مہر سیماب، راجہ طاہر، جاوید اقبال، یاسر عباس، شاہد اختر، سیّد خاور علی شاہ اور محمد راشد و دیگر نے اگلے سال تک کیلئے صدر ملک محمد اقبال پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ میں توسیع کی منظوری بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں