معاشرتی مسائل کے حل کے لئے ڈی آر سی ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہی ہے، آر پی او ہزارہ

ہفتہ 23 مارچ 2019 22:12

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) معاشرتی مسائل کے حل کے لئے ڈی آر سی ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔آر پی او ہزارہ ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل کا ہری پور کادورہ ہری پور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد انہوں نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) اور تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔ چیرمین ڈی آر سی نے کارکردگی کے حوالے سے آر پی او ہزارہ کو آگاہ کیا۔

ممبران ڈی آر سی سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او ہزارہ کا کہنا تھا کہ معاشرتی مسائل کے حل اور اصلاح کیلئے ڈی آ ر سی ممبران ایک مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں معاشرتی مسائل کے لئے ڈی آرسی انصاف کی فراہمی کے نظام میں پہلے دروازے کا کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس یا ڈی آر سی کے پاس آنے والے لوگ بے بس اور مظلوم ہوتے ہیں۔

جن کے مسائل کواحسن طریقے سے حل کرنا اور ان تمام لوگوں سے خوشی اخلاقی سے پیش آنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ آپ تمام ممبران انصاف کی مکمل فراہمی کیلئے اچھے کردار اور شہرت کے حامل افراد کو ڈی آر سی کاحصہ بنائیں۔ آپ کی کارکردگی قابل ستائش ہیبعد ازاں آرپی او ہزارہ نے تھانہ سٹی ہری پور کا بھی دورہ کیااورتھانہ کے ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اور ایس ایچ او سٹی کو ہدایت کی کہ مختلف جرائم میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ جرائم کی بیخ کنی کیلئے عوامی روابط کو مضبوط اور گشتوں کو مزید موئثر بنائیں۔ محرر سٹاف تھانہ سٹی کو ہدایت کی کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے سے پیش آئیں اور پبلکشکایات کو قانون کے دائرہ کار کے مطابق حل کرنے کے لئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں