این ایچ اے کام کے دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہری پور کے درجنوں دیہاتوں میں سوئی گیس بند رہی

ہفتہ 25 مئی 2019 13:28

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ہزارہ فاسفیٹ آفس کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری کام کے دوران گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہری پور کے درجنوں دیہاتوں میں سوئی گیس بند رہی، عوام کو افطاری کی تیاری کیلئے شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، گیس لائن کی مرمت پر کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہری پور میں این ایچ اے کے کام کے دوران حطار روڈ پر سوئی گیس کی لائن پھٹنے سے درویش، نسیم ٹائون، ٹی آئی پی، نور کالونی، سنٹرل جیل ایریا، کانگڑہ کالونی اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی شدید معطل رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو افطاری کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آخری اطلاعات آنے تک ہزارہ فاسفیٹ آفس کی پاس گیس لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں