ج*ہری پور، علاقہ ڈوئیاں کے رہائشی نعمان نے بھابھی کو اغواء کر لیا

اتوار 26 مئی 2019 20:15

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) نواحی علاقہ ڈوئیاں کے رہائشی نعمان نے اپنی جوا ں سالہ بھابھی کو اغواء کرکے لے گیا لڑکی کے والد کی مدعیت میں پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی بازیابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دے ہیں زرائع کے مطابق نواحی علاقہ ڈوئیاں کے رہائشی نوجوان نعمان ولد یسین نے اپنی جوان سالہ بھابی ماریہ بی بی کو اغواء کر لیامغویہ کے والد خان افسر سکنہ بھوئی گاڑ ہری پور کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق مغویہ ماریہ بی بی کی ایک سال قبل شادی عمران ولد یسین سے ہری پور میں ہوئی یسین نامی شہری شادی کے کچھ عرصہ بعدمزدوری کی غرض سے دوبئی چلا گیا لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی چند روز قبل اپنے گھر سے باخوشی اپنے میکے میں رہنے آئی اور دو روز قبل اس کا دیور نعمان اسے گھر واپس لینے آیا جس پر ہم نے اسے اس کے ساتھ واپس بھیج دیا مگر میری بیٹی اور اس کا دیور کئی دنوں سے گھر نہیں پہنچے جس پر پولیس نے دیور نعمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں