ہری پور،غازی جھانیاں پولیس چیک پوسٹ کے قریب گھروں میں آگ لگ گئی،گھریلو سامان جل گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 17 جون 2019 23:39

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) غازی جھانیاں پولیس چیک پوسٹ کے قریب گھروں میں آگ لگ گئی، آگ سے گھریلو سامان جل گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تربیلا ڈیم اور ٹی ایم اے غازی کی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غازی جھانیاں پولیس چیک پوسٹ کے ساتھ ملحقہ آبادی کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پورا گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ٹی ایم اے غازی کی فائر بریگیڈ کی گاڑی و عملہ بھی فوری طور پر پہنچ گیا ۔ جس نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا ۔ آگ زیادہ ہونے کی وجہ سے تربیلا ڈیم سے بھی فائربریگیڈ اور اُنکا عملہ سینئر فائر مین تربیلا ڈیم محمد اسرار بھی اپنے عملہ سمیت بھی پہنچ گئے اور آگ پر دو گھنٹوں کی جد و جہد کے بعد قابو پا لیا اور اُنکی بروقت کارروائی سے آگ مزید گھروں تک نہ پہنچ سکی ۔ تا ہم آگ لگنے سے گھریلو سامان جل ادو کمروں کی چھتںجل گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں