ایس ایچ او تھانہ حطار چن زیب تنولی کی ممبران پبلک لیزان کمیٹی سے میٹنگ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ حطار کیڈٹ چن زیب تنولی نے پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کے دوران جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس سے تعاون کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ حطار کیڈ ٹ چن زیب نے پبلک لیزان کمیٹیوں کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او حطار نے کہا کہ تھانہ حطار کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اور امن و امان ان کی اولین ترجیح ہے، تمام ممبران اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گئے۔ ممبران پبلک لیزان کمیٹیوں نے ایس ایچ او حطار اور جملہ سٹاف کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں