اسسٹنٹ کمشنر غازی کی جانب سے محکمہ مال کے ریکارڈ اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 29 فروری 2020 11:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی عدنان ابرار نے محکمہ مال کے ریکارڈ اور مسائل کے حل کیلئے ریونیو تحصیلدار آفس ماڈل ویلج میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیلدار غازی محکمہ مال کے اہلکاروں اور عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور ندیم ناصر کی ہدایت پر عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے تحصیل غازی میں اسسٹنٹ کمشنر غازی کے زیراہتمام تحصیلدار آفس ماڈل ویلج عیسیٰ میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈومیسائل کا اجراء، کاغذات کی درستگی، فرد کا اجراء اور محکمہ مال سے متعلق دیگر امور کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان ابرار نے عوام کے مسائل سنے اور انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر حکومت کی جانب سے عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے مختلف پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں