صدر پولیس نے بچے کے اغواء اور بدفعلی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا

جمعرات 18 جنوری 2024 16:04

صدر پولیس نے  بچے کے اغواء اور بدفعلی  میں  ملوث  ملزم  گرفتار کر لیا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2024ء) ہری پور کی صدر پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں 10 سالہ بچہ کو راولپنڈی سے اغواءکر کے اس سے بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر کی حدود ڈھاکہ چکہائی میں یہ واقعہ رونما ہوا، مدعی صعیب ولد حنیف کی رپورٹ پر ملزم فرقان صابر کے خلاف زیر دفعہ 53CPA-364A/376 کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور محمدعمر خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی اور ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر محمد عارف کو وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم فرقان صابر ولد محمد صابر سکنہ سیکٹر نمبر1 کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں