ہری پور،تھانہ خانپور پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد

بدھ 24 اپریل 2024 20:39

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ہری پورتھانہ خانپور پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیےسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقادکیاگیا۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ خانپور خالد خان نے ہمراہ نفری پولیس، لیڈی پولیس ،ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ ،سی ٹی ڈی ،بم ڈسپوزبل یونٹ کے ڈی ایس پی خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔دوران سرچ غیر قانونی اسلحہ 2 بندوقیں ،1 پستول اور مختلف بور کے 15 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا،کرایہ داری ایکٹ کے تحت 3 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔\378

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں