اسسٹنٹ کمشنر غازی کا آرمی پبلک سکول تربیلا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال غازی کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2024 15:16

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن نے تحصیل غازی میں آرمی پبلک سکول تربیلا میں جاری میٹرک امتحانات کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عملہ کو امتحانات سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر غازی فضہ محسن نے ڈینگی ایکشن پلان کے تحت ٹائر شاپس کی دکانوں کا دورہ کیا۔ دکاندار کو دکان میں سپرے کرنے اور پانی کھلے برتن میں رکھنے سے منع کیا۔ وہ ٹی ایچ کیو ہسپتال غازی بھی گئے جہاں انہوں نے ہسپتال سٹاف کی حاضری چیک کی، عوام سے شکایات کو سن کر ڈاکٹرز کو شکایات فوری دور کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں