گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سری کوٹ میں آتشزدگی ، کمشنر ہزارہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 27 مئی 2024 15:41

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سری کوٹ سکول میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر ہزارہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی میں اے سی غازی اور ڈی ایس پی غازی بھی شامل ہیں جبکہ سکول کی بحالی کے کام کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سری کوٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سکول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر ہری پور اور غازی سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کے واقعہ کے دوران تقریباً 500 طالبات سکول میں موجود تھیں جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ہری پور خان محمد اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ہری پور شگفتہ جبین موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں