پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ہری پور میں انٹر زونل سپورٹس کی افتتاحی تقریب

پیر 18 دسمبر 2023 21:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ہری پور میں ایچ ای ڈی انٹر زونل سپورٹس ایونٹ کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارشد حسین، جے ایم سی کوآرڈینیٹر اور پرنسپل جی پی جی سی ہری پور پروفیسر نعیم اختر عباسی، ہری پور کے مختلف کالجز کے معزز مہمانوں اور مختلف کالجوں کے ایچ پی ای سٹاف کی موجودگی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے 8 زونز، ایچ ای ڈی انٹر زونل سپورٹس ایونٹ تین مختلف کھیلوں پر مشتمل ہے جو والی بال، ہینڈ بال اور نیٹ بال ہیں۔ اس ایچ ای ڈی انٹر زونل سپورٹس ایونٹ میں خیبر پختونخوا کے 8 زونز پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، سوات، ڈی آئی خان اور ہزارہ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت شاہین نے تمام معززین کو خوش آمدید کہا۔

مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ارشد حسین نے سپورٹس ایونٹس کے افتتاح کا باقاعدہ اعلان کیا۔ خیبر پختونخوا کے8 زونز کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمانوں کو سلامی دی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کالج انتظامیہ کو مبارکباد دی کہ وہ صوبہ بھر کی ٹیموں کو کالج میں منعقد کرنے کیلئے میزبانی کر رہی ہے۔ گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں جاری کرکٹ سپورٹس گالا کے اختتامی روز فزکس لیجنڈز اور اردو شاہینز کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات اور گرائونڈ میں موجود دیگر شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ قابل تعریف و دیدنی تھا۔ دونوں ٹیمیں پوری تیاری اور جیت کا عزم لئے میدان معرکہ آرا میں اپنے اپنے کوچز کی نگرانی میں اتریں۔ اردو شاہین نے ٹاس جیت کر فزکس لیجنڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ فزکس لیجنڈز نے بلے بازی کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ دوسری جانب اردو شاہینز کی باﺅلنگ بھی زوردار و شاندار رہی۔

مقررہ اوورز میں فزکس لیجنڈز نے 134 رنز سکور کئے اور مد مقابل ٹیم کو 135 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ جواب میں اردو شاہین نے بھرپور پنجہ آزمائی کے جوہر دکھائے اور آخری اوور تک میچ میں سنسنی، تجسس اور رسہ کشی کا ماحول دیکھا گیا۔ بہر کیف آخری اوور میں عبداﷲ کی شاندار بالنگ نے میچ کا رخ موڑ دیا اور یوں اردو شاہینز کی ٹیم 112 رنز بنا سکی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں