سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ طلبا میں سکالرشپ کی دوسری قسط کے چیک تقسیم

جمعہ 19 اپریل 2024 17:08

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے سیلاب سے متاثرہ طلبا میں سکالرشپ کی دوسری قسط کے چیک تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر انتظام یو ایس ایڈ کی مالی اعانت سے میرٹ اور نیڈ بیسڈ سکالرشپ پروگرام کے تحت سندھ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں طلبہ کو ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے، قابلیت کے بنیاد پر مدد کی جا رہی ہے، جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بیس (20) انڈرگریجویٹ طلبہ کی مالی اعانت کیلئے اسکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں نے ملک کے زرعی نظام پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، جس سے عام لوگوں کی معاشی حالات متاثر ہوئے ہیں، خاص طور پر ایسے خاندانوں کے تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو مشکل حالات سے گذرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا ان سکالرشپس کے ذریعے طلبہ کی تعلیم میں امکانی رکاوٹ بننے والی غربت اور مالی مشکلات کا بوجھ کم کیا جاتا ہے، یونیورسٹی ڈئریکٹر ایڈوانسمینٹ اینڈ فنانشل اسسٹنس ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل کمبھار نے کہا کہ ان کا شعبہ سکالرشپ کے حصول کیلئے آگاہی سیشنز کی منظم کرنے اور طلباء کو پوری مدد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، انہوں نے المنائی، نئے سپانسرز اور مخیر حضرات سے طلبہ کی مدد میں تعاون کی دعوت دی، ڈپٹی ڈائریکٹر سید نعمان علی شاہ نے ایک ای-فارم کے حوالے سے آگہی دی اور کہا کہ اس فارم میں اپلیکیشن فارم، اسکالرشپ ڈیٹا بیس، المنائی معلومات اور سروے فارم شامل ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں