حیدر آباد،ایس پی قمر رضا جسکانی کو ایس پی موٹر وے پولیس ایم نائن جامشورو تعینات کردیا گیا

بدھ 20 نومبر 2019 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) ایس پی قمر رضا جسکانی کو ایس پی موٹر وے پولیس ایم نائن جامشورو تعینات کردیا گیا، انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، ایس پی موٹر وے پولیس قمر رضا جسکانی نے چارج سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ موٹر وے پولیس نے ہمیشہ اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیئے ہیں، اٴْن کی کوشش ہوگی کہ ایم نائن پر حادثات کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کا ٹریفک قوانین سے آگاہ نہ ہونا ہے، ایس پی موٹر وے پولیس قمر رضا جسکانی کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس ایم نائن پر سفر کرنے والے مسافروں کی بھرپور رہنمائی جاری رکھے گی اور اس میں مزید بہتری کے لئے بھی کام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے حکام سے بھی رابطے میں رہا جائے گا تاکہ ایم نائن کو سفر کے لئے مزید بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں