/ صوبائی حکومت اور انتظامیہ غریب عوام کو اشیاء صرف کی قیمتوں میں ریلیف دینے کیلئے جگہ جگہ بچت بازار لگائے، عمران قریشی

اتوار 16 فروری 2020 19:16

[حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر صوبائی رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ حیدرآبا دکے غریب عوام کو اشیاء صرف کی قیمتوں میں ریلیف دینے کیلئے جگہ جگہ بچت بازار لگائے تاکہ شہریوں کو ضروریات زندگی کی اشیاء کم قیمتوں میں حاصل ہوسکے اور انہیں مہنگائی کے اس دور میں کچھ نہ کچھ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد میں جس طرح اشیاء صرف کی قیمتوں میں من مانے اضافے کئے جارہے ہیں اس کے بعد ضلعی انتظامیہ کو متحرک ہونا ہوگا ورنہ غریب عوام روزانہ کی بنیاد پر لوٹے جاتے رہیں گے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں پیدا ہونے والی سبزیاں بھی انتہائی مہنگی فروخت کی جارہی ہے ، اسی طرح دودھ، شکر، گھی، تیل اور فروٹ کی قیمتوں میں بھی من مانے اضافے نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ اس لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران باقاعدگی سے قیمتوں کو چیک کریں اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں