مسلم لیگ(ن)سندھ میں بشیر میمن کی قیادت میں متبادل پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی، میر یاسر تالپور

ہفتہ 11 مئی 2024 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے رہنما میر یاسر تالپور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سندھ میں بشیر میمن کی قیادت میں متبادل پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی، لوگ سندھ میں روایتی سیاست سے بیزار آ گئے ہیں، سندھ میں (ن) لیگ کو پنجے گاڑنے کیلئے ایک مضبوط صدر کی ضرورت تھی جو بشیر میمن کی صورت میں سامنے میسر ہیے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں کیا ھوا اسے ماضی سمجھ کر آگے کیلئے حکمت عملی بنانی چاہئے۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس الیکشن میں وقت بہت کم اور چیلنجز بہت زیادہ تھے۔اب انشا اللہ بشیر میمن کی قیادت میں تنظیم کو مضبوط کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سندہ کا نوجوان دیگر سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوکر اس وقت ن لیگ کی طرف دیکھ رہاہے ،پارٹی کی مضبوطی کیلئے خدمت جزبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے جس طرح سندھ کے عوام کو مایوس کیا ہے وہ اس سے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ(ن) میں شامل ہورہے ہیں اور جلد پارٹی منظم انداز میں ابھرے گی ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں