جامعہ سندھ کے سینڈیکیٹ میں افسران کی ایک نشست پر ممبرشپ کے لیے انتخابات پیر 8 اکتوبر2018ء کو ہوں گے

منگل 18 ستمبر 2018 21:36

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) جامعہ سندھ کے رجسٹرار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ سندھ کے سینڈیکیٹ میں افسران کی ایک نشست پر ممبرشپ کے لیے انتخابات پیر 8 اکتوبر2018ء کو ہوں گے، جاری شیڈول کے مطابق نامزدگی فارم جاری ہونے کی تاریخ منگل 18 ستمبر، ابتدائی ووٹر لسٹ کے اجراء کی تاریخ بدھ 19 ستمبر، اعتراضات داخل کرنے کی تاریخ پیر 24 ستمبر، حتمی ووٹر لسٹ کے اجراء کی تاریخ بدھ 26 ستمبر، نامزدگی کاغذات کی وصولی اور چھان بین جمعہ 28 ستمبر، امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجراء کی تاریخ پیر یکم اکتوبر، دستبردارہونے کی تاریخ بدھ 3 اکتوبر، نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست کے اجراء کی تاریخ جمعہ 5 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، انتخابی عمل پیر8 اکتوبر کو ہوگا اور اسی دن ہی غیرحتمی نتائج کا اعلان بھی کر دیا جائے گا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 10 اکتوبر کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں