محرم الحرام کے موقع پر حیدرآباد میں فول پروف سیکورٹی انتظامات ،حساس مقامات پر پولیس و رینجرز کا پہرہ، ریلوے اسٹیشن، بس وویگن کے اڈوں کی نگرانی ،بم ڈسپوزل اسکواڈ الرٹ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:24

حیدرآباد19ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے موقع پر حیدرآباد میں فول پروف سیکورٹی انتظامات ،حساس مقامات پر پولیس و رینجرز کا پہرہ، ریلوے اسٹیشن، بس وویگن کے اڈوں کی نگرانی ، موٹرسائیکل سواروں ا ورکاروں کی تلاشی،بم ڈسپوزل اسکواڈ الرٹ،حیدرآباد میں محرم الحرام کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ضلع انتظامیہ نے قدم گاہ مولاعلیؓ ، محفل حسینی، کربلا دادن شاہ، خانہ فرہنگ ایران سمیت حیدرآباد سٹی، لطیف آباد اور قاسم آباد کی مختلف امام بارگاہوں پر بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا ہے جبکہ حساس مقامات پر خاردار تار لگاکر وہاں عام شہریوں کی گزر گاہوں کو بند کردیا گیا ہے اس کے علاوہ شہدائے کربلا کی یاد میں ہر سال کی طرح امسال بھی آج 9 محرم الحرام کو حیدرآباد شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ذوالجناح ، تعزیوں، جھولوں،ذوالجناح،،سیج اور علم بردار ماتمی برآمد ہونگے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے اٴْن ہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے جبکہ درگاہ سخی پیر کے سامنے میمن محلہ میں قدیمی زنجیر زنی کا ماتم بھی آج برپا ہوگاعزادار رابطہ کمیٹی حیدرآباد کے آرگنائزر زوار عبدالستار درس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الھہ داد چنڈ گوٹھ سے امام علی شاہ بخاری کا پڑ(ماتمی جلوس) اقبال حسین قریشی کے زیر اہتمام، لجپت روڈ سے امام علی شاہ شیرازی کا پڑ اسد علی شاہ کے زیر اہتمام، مہر علی شاہ کا پڑ غلام مرتضیٰ شاہ کے زیر اہتمام،کھائی روڈ سے خیر شاہ کا پڑ مزمل عرف جانی شاہ کے زیر اہتمام، ولایت علی شاہ کا پڑ سید فرمان علی شاہ اور سید دیدار علی شاہ کے زیر اہتمام، نہال شاہ کا پڑ گل شیر شاہ کے زیر اہتمام، جمال شاہ کے پڑ سے سیج کا ماتمی جلوس قمر علی شیخ کے زیر اہتمام، ٹنڈ و ولی محمد سے کامل شاہ کا پڑ عاشق علی شاہ کے زیر اہتمام، شیدیوں کا پڑ اور دٴْلدل پوڑھو شیدی کے زیر اہتمام، ٹنڈو ولی محمد سے بٴْڑدیوں کا پڑ نواز علی بٴْڑدی کے زیر اہتمام،ٹنڈ و ٹھوڑو سے مرزا عابد حسین کا پڑ ڈ اکٹر کاظم رضا مرزا کے زیر اہتمام، ٹنڈ و آغا سے مرزا غلام رسول کا پڑ مرزا محمد سلیم کے زیر اہتمام، دادن شاہ کالونی سے بھورو فقیر مرڑانی کا پڑ ان کے ہی زیر اہتمام،گوٹھ نور خان چانگ ہالہ ناکہ سے امام بارگاہ الحسینی کا پڑ محمد علی شاہ کے زیر اہتمام،بھٹی گوٹھ ریلوے پھاٹک سے کچھیوں کا پڑ محمد فرخ کھوکھر کے زیر اہتمام، گوٹھ محمد خان باگرانی دیہہ شاہ بخاری متصل جامشورو سے انجمن نگاہِ حسین کا مرکزی قافلہ، ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9 سے پیروں کا پڑ پیر کاظم شاہ کے زیر اہتمام، سیدوں کا پڑ برکت علی شاہ کے زیر اہتمام، سید ولی محمد شاہ المعروف گلزار علی شاہ کا پڑ ابرار علی شاہ کے زیر اہتمام، حسین آباد سے قمبر علی شاہ کا پڑ کامران علی شاہ کے زیر اہتمام، عزاخانہ زینبیہ بلدیہ کالونی سے سیج کا ماتمی جلوس فقیر قادر بخش کے زیر اہتمام نکالے جائیں گے جبکہ ٹنڈ و میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4 کے جٴْملہ پڑوں سے سیجوں کے ماتمی پڑ برآمد ہوکر آچر پالاری کے پڑ پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے اور باقی تمام ماتمی پڑ اپنے مقررہ راستوں سے گذرتے ہوئے ان ہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں