یوم عاشور پرحیدرآباد میں فول پروف حفاظتی انتظامات ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،4ہزار پولیس و رینجرز اہلکار تعینات ،بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز موجود ہو نگے

جمعرات 20 ستمبر 2018 23:12

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) یوم عاشور پرحیدرآباد میں فول پروف حفاظتی انتظامات ،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،4ہزار پولیس و رینجرز اہلکار تعینات ،بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز موجود ہو نگے ، یوم عاشور پر ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی سخت ترین حفاظتی انتطامات کئے گئے ہیں جس میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے، حیدرآباد ضلع میں 4ہزار پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ300کمانڈوز بھی نائٹ ویژول ڈائسس کے ساتھ گشت کریں گے۔

قدم گاہ مولیٰ علیؓ اور مرکزی جلوس کے راستے پر چار واچ ٹاور بنائے گئے ہیں دور بین کے ساتھ ماہر نشانہ باز بھی ان پر موجود ہو نگے مرکزی جلوس کے راستے میں بلند عمارتوں پر بھی ماہر نشانہ باز بیٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں پولیس و رینجرز کے علاوہ 700رضا کار ، 200اسکاؤٹس بھی فرائض نبھائیں گے۔ تین سے زائد مقامات پر پولیس نے کیمپس بھی لگائے ہیں جہاں فوری طبی امداد کا بھی بندوبست ہے۔

مرکزی جلوس میں فائربرگیڈ ، گشتی دواخانہ ،ایمبولینسز بھی ہو نگیں حیدرآباد کے اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے جہاں تمام ڈاکٹرز اور نرسوں و پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس کے راستے اور اہم مجالس کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جنہیں مرکزی مانیٹرنگ ایس ایس پی آفس سے جلوس کی نگرانی ایس ڈی پی او آفس سٹی تھانہ سے ہو گی حیدرآباد میں8محرم الحرام سے موبائل فونز سروس معطل ہے جو یوم عاشور پر رات 10بجے تک رہے گی اسکے باوجود بھی جلوس کے ساتھ موبائل جیمرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود ہوگا جبکہ ماتمی جلوسوں اور مجالس میں داخلہ کے لیے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں اور شرکاء و عزادارن کی جامہ تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں