صنعتوں کو فو ری گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، محمد سلیم شیخ

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد سلیم شیخ ، سینئر نائب صدر فہد حسین شیخ ، نائب صدر پیرسیدمحمود اقبال جعفری اور مجلس عاملہ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو فو ری گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے صنعتکاروں کو گیس کی بندش پر تشویش ہے ، صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی سے صنعتوں کی پیداوار پر ناقابل تلا فی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو بلا تعطل گیس فراہم کیا جائے ، صنعتوں بالخصوص کیپٹو پاور پلانٹس کو عدم فراہمی ملک کی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے وزیر اعظم عمران خان صنعتی پیداوار اور ملک کی بر آمدات بڑھانا چاہتے ہیں گیس صنعتوں میں خام میٹریل کے طو رپر استعمال کیا جا رہا ہے ، گیس کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے صنعتکار بین الاقوامی مارکیٹ کے آرڈر پورے نہیں کر پائیں گے ، وزیر اعظم نے صنعتکا روں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس سال گیس کی لو ڈ شیڈنگ نہیں ہوگی لیکن اس کے برعکس گیس کی لو ڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے ، جس کے براہ راست صنعتی پیداوار اور بر آمدات پر اثرات ہوں گے ، کیپٹیو پاور پلانٹ کو گیس کی عدم فراہمی سے بڑے پیمانے پر صنعتیں متاثر ہوں گی ، صنعتوں کی بندش سے بیروزگار ی کا طوفان آجائے گا عوام پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہے بیروزگاری سے مزید مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں