حیدرآباد،ضلع جامشورو میں محکمہ جنگلات کی 13 ہزار 264 ایکڑ کی اراضی کا ناجائزقبضہ خالی کروانے کیلئے رواں ہفتے بڑے آپریشن کا فیصلہ

غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کی حکمت عملی تشکیل دی جائیگی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن کی زیر صدار ت اجلاس

پیر 18 مارچ 2019 23:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ضلع جامشورو میں محکمہ جنگلات کی 13 ہزار 264 ایکڑ کی اراضی کا ناجائزقبضہ خالی کروانے کیلئے رواں ہفتے بڑا آپریشن کرنے کیلئے غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کی حکمت عملی تشکیل دی جائیگی جبکہ متعلقہ مختیارکاروں اور رینج فاریسٹ افسران پر مشتمل کمیٹیاں کل سے جعلی انٹریز کی جانچ پڑتال کرکے ان کی نشاندہی کریں گی جس کے بعد ان کو منسوخ کیا جائیگا - یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا - اجلاس میں ضلع فاریسٹ آفیسرجامشورو مختیار علی ملاح، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز،اینٹی انکروچمنٹ سیل کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی - اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع فاریسٹ آفیسر جامشورو مختیارعلی ملاح نے بتایا کہ ضلع جامشورو میں محکمہ فاریسٹ کی کل 58479 ایکڑ اراضی ہے جس میں سے 13264 ایکڑز پر بااثر افراد کی جانب سے ناجائز قبضے کیے گئے ہیں - انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سہون تعلقہ میں محکمہ فاریسٹ کی کل 6ہزار 228 ایکڑ، مانجھند تعلقہ میں 7 ہزار 36 ایکڑ پر قبضے کیے گئے ہیں جس پر کچھ افراد نے جعلی انٹریز کے ذریعے کھاتے تبدیل کرنے کی بھی کارروائی کی ہے جس کی نشاندہی کرکے انہیں منسوخ کیا جائیگا - انہوں نے مزید بتایا کہ جامشورو ضلع کے حدود میں انڑ پور، راجڑی، مانجھند، گدڑجی، کنداہ، خیرودیرو کے علاوہ دیگرجنگلات سے قبضے خالی کرواکر وہاں جنگلات کو دوبارہ بحال کیا جائیگا - دی جانے والی بریفنگ پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوکت علی اجن نے کہا کہ جنگلات کی بحالی ضروری ہے کیونکہ اس ضمن میں سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں اس لیے اس معاملے پر کو ئی بھی سیاسی دبا? میں نہیں آیا جائیگا- انہوں نے متعلقہ مختیارکاروں اور رینج فاریسٹ افسران کی ہدایات کی کہ وہ جعلی انٹریز کی نشاندہی کریں تاکہ ڈپٹی کمشنر جامشور و کو رپورٹ پیش کی جائے سکے -واضح رہے کہ محکمہ فاریسٹ کی زمینوں کی لیز پر پہلے سے ہی پابندی لگی ہوئی ہے ِجبکہ محکمہ فاریسٹ کی زمین سے قبضے خالی کروانے اور جعلی انٹریز کو منسوخ کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر جامشورو کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس ضمن میں اپنی رپورٹ تیار کرکے ڈویزنل کمشنر حیدرآبادکو ارسال کرے گی جبکہ ڈویزنل کمشنر اس رپورٹ کے بنیاد پر جعلی انٹریز کو منسوخ کریں گے جس کے بعد جعلی انٹریز کے مالکان کے خلاف کریک ڈا?ن شروع کیا جائیگا - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جامشورو شوک علی اجن نے اجلاس کو بتایا کہ کل سے جعلی انٹریز کی جانچ پڑتال شروع کی جائے تاکہ اس ضمن میں جلد موثر اقدامات کیے جاسکیں- انہوں نے کہا کہ فاریسٹ کی بحالی سے موسمی تبدیلیوں سمیت ماحولیاتی آلودگی پر بھی ضابطہ لایاجاسکتا ہے - انہوں نے محکمہ فاریسٹ کی اراضی کو ہر حال میں واگزارکرواکر وہاں جنگلات کی دوبارہ بحالی کے لیے ہر ممکن اقدم کیے جائیں گے - #h#

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں