پاکستانی قوم مستحق افراد کی مددکیلئے دنیا میں سب سے زیادہ چیئرٹی فنڈزفراہم کرتی ہے، غلام سرور جمالی

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی قوم مستحق افراد کی مددکیلئے دنیا میں سب سے زیادہ چیئرٹی فنڈزفراہم کرتی ہے،مرکزی تنظیم آرائیاں کی فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں ،فلاحی تنظیموں کی حوصلہ افزائی اور ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہیں،ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس میں ہمیں اپنے سفید پوش مسلمان بھائیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ریجن غلام سرور جمالی نے مرکزی تنظیم آرائیاں حیدرآبادڈویژ ن کی جانب سے ڈویژ نل صدر انجینئر شاہد محمود آرائیں کی رہائش گاہ آرائیں ہاؤس لطیف آباد میں دئیے گئے پر افطار ڈنر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، چیئرمین زکواة کمیٹی چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈووکیٹ، چیف آرگنائزرمحمدصفدرآرائیں،مرکزی جوائنٹ سیکریٹری جام مددعلی آرائیں، سیکریٹری اطلاعات امیتاز علی آرائیں، حاجی نذیر احمد آرائیں،محمد علیم آرائیں ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شفیق آرائیں،پروفیسرارشد شاہین آرائیں،عرفان آرائیں،ساجد آرائیںسمیت حیدرآبادڈویژن میرپورخاص کے عہدیداران شریک تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی جانب سے ماہ رمضان میں سفید پوش طبقے میں عید گفٹس ،راشن بیگز کی تقسیم ایک بہت اچھی روایت ہے اس سے انکا رمضان اور عید اچھی گزر جاتی ہے ہم ایسی تنظیموں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ان سے رابطہ رکھتے ہیں تاکہ فلاحی کاموں کے ساتھ دیگر سماجی مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوتا رہے مرکزی تنظیم آرائیاں کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم آرائیاں مکمل طور پرایک غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے جوبلارنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس نے قلیل مدت میںاپنے مالی وسائل سے بڑھ کرفلاحی خدمات سر انجام دی ہیں اور ان میں وسعت لانے کے لئے سر گرم عمل ہے تنظیم فلاحی اسپتالوں سمیت دیگر منصوبے تعمیر کرنا چاہتی ہے جسکے لئے برادری کے مخیرافراد کیجانب سے مالی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں