حیدرآباد پولیس کی کاروائی، پنجاب سے تعلق رکھنے والا کار گینگ سے لاکھوں روپوں مالیت کے طلائی زیورات، جانور اور 6 ملین کیش رقم برآمد

اتوار 22 مئی 2022 20:30

- حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) حیدرآباد پولیس کی کامیاب کاروائی، پنجاب سے تعلق رکھنے والا کار گینگ لاکھوں روپوں مالیت کے طلائی زیورات، جانور اور 6 ملین کیش رقم برآمد، پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ اور اپریل میں حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گھروں میں ڈکیتی وارداتیں رونما ہوئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو قیمتی اشیا،، زیورات اور نقدی کیش رقم سے محروم ہونا پڑا جس پر حیدرآباد پولیس نے ان وارداتوں کے مقدمات درج کرکے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش شروع کردی تفتیش کے دوران ان وارداتوں میں ملوث خواتین اور مردوں کا تعلق کار گینگ سے ظاہر ہوا جوکہ مختلف نئے ماڈل کی کاروں کو استعمال میں لیکر شہریوں کے گھروں میں داخل ہوجاتے اور گھر میں موجود لوگوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر با آسانی فرار ہو جاتے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں یہ گینگ ائیرپورٹ کی حدود کوہسار میں واردات کی نیت سے داخل ہوا جس پر ائیرپورٹ پولیس اور ملزمان کا مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اس گینگ کا اہم کارندہ مٹھو چٹیانہ عرف زروار حسین ہلاک ہوگیا، اس گینگ کا تعلق صوبہ پنجاب سے ظاہر ہوا جس کے ذریعے اس گینگ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں شروع کردی گئی، گزشتہ دنوں سائیٹ پولیس نے اس گینگ کے ایک اور کارندے بنام عابد عرف کریم بخش کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ڈکیتی کی واردات میں لوٹی گئی کیش 9 لاکھ روہے برآمد کی گئی،ایس پی ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حیدرآباد پولیس کو اس گینگ کے خلاف تابڑتوڑ کاروائی کے نتیجے میں کامیابی اس گینگ کی صورت میں حاصل ہوئی جس میں خاتوں شریفہ عرف لالی زوجہ یوسف عرف یونس کانٹہ اور معشوق سپیو کو گرفتار کرلیا۔

کار گینگ نے صوبہ پنجاب میں متعدد وارداتوں کے بعد سندھ کے شہر حیدرآباد کو نشانہ بناتے ہوئے مختلف تھانہ جات قاسم آباد، بلدیہ، نسیم نگر، ائیرپورٹ، اور سائیٹ کی حدود میں وارداتوں میں لاکھوں روپوں کے طلائی زیورات، قیمتی اشیا اور کیش رقم لوٹی تھی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں