سندھ کے وزیر ورکس اینڈ سروسز کی زیر صدارت ہائی وے حیدرآباد ڈویزن ، پراونشل کوسٹل ہائے وے اور بلڈنگس ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس

پیر 22 اپریل 2024 18:07

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سندھ کے وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیلز علی حسن زرداری کی زیر صدارت حیدرآباد میں چیف انجنیئر ہائی وے ڈویزن کے دفتر میں ہائی وے حیدرآباد ڈویزن ، پراونشل کوسٹل ہائے وے اور بلڈنگس ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری ورکس اینڈ ورکس سید اعجاز علی شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیف انجنئیر ہائی ڈیزن پراونشل کوسٹل بلڈنگز ڈپارٹمنٹ نے صوبائی وزیر علی حسن زرداری کو اپنے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر علی حسین زرداری نے متعلقہ افسران کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بروقت ریلیف مہیا ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کوبرداشت نہیں کیاجائیگا۔ صوبائی وزیر علی حسین زرداری نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے عوام سے کیے گئے داعدوں کو پورا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے جس کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں