1حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل کی پٹریوں پر دہشت گردوں کی کارروائی، پٹریوں کو دھماکے سے اُڑا نے کی کوشش ، پولیس اور ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

ہفتہ 11 مئی 2024 21:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب ریل کی پٹریوں پر دہشت گردوں کی کارروائی، پٹریوں کو دھماکے سے اُڑا نے کی کوشش ، پولیس اور ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ریلوے اسٹیشن کے قریب مکی شاہ پر دہشت گردوں نے ریل کی پٹری کے نیچے بم رکھ کر دھماکہ کیا جس سے پٹری کا کچھ حصہ متاثرہوا، دھماکے سے پٹری کے پاس گڑھا پڑ گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریلوے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ، اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک کو روک دیا گیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس دہشت گردی میں کتنا اور کون سا بارود استعمال ہوا، تاہم سندھودیش پیپلز آرمی نامی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں