ٰ حیدرآبا دپولیس نے منشیات ڈیلر کو مقابلے میں ہلاک کردیا،دیگر کارروائی میں منشیات سپلائر گرفتار

ہفتہ 11 مئی 2024 21:00

(حیدرآباد(آن لائن) حیدرآبا دپولیس نے منشیات ڈیلر کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق پنیاری پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مہران گراؤنڈ کے قریب سے بدنام زمانہ منشیات ڈیلر اور اس کے ساتھی کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے مقابلہ پیش آیا جس پر دوطرفہ فائرنگ سے ایک منشیات سپلائر رفیق عرف کارو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کرسٹل آئس و ہیروئن فروخت کرتا تھا۔

اس کے علاوہ حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات ، گٹکا و مین پوری سپلائر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اے سیکشن پولیس نے آٹو بھان روڈ کے قریب پولیس کا 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 جرائم پیشہ عناصر سے مقابلہ پیش آیا دو طرفہ فائرنگ اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ایان علی خانزادہ اور سلیم پڑھیار کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن پولیس تحویل میں لے لی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ امانی شاہ قبرستان کے قریب سے منشیات ڈیلرز محمد طارق خانزادہ، واجدالرحمان اعوان اور وسیم شاہ عرف عمران شاہ کو بھاری مقدار میں چرس اور بھنگ سمیت گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کلو 35 گرام چرس اور 18 کلو 450 گرام بھنگ پولیس تحویل میں لے لی گئی گرفتار منشیات ڈیلرز کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جس کے نتیجے میں ملزمان پولیس مقابلے، منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث نکلے ،اے سیکشن پولیس نے مزید کارروائی کے دوران شراب سپلائر محمد حنیف قریشی کو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیے جارہے ہیں اے سیکشن پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے، سندھ آرمس ایکٹ اور حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں