ٓحیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے

بدھ 15 مئی 2024 20:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) حیدرآباد پریس کلب پر مختلف تنظیموں اور افراد نے اپنے مطالبات کی حمایت میں الگ الگ مظاہرے کئے۔حیدرآباد کے مختلف لاء کالجز میں زیر تعلیم طلباء نے فلسطین پر جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف محمد فیصل کی قیادت میں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 70 سالوں سے فلسطین کی سرزمین پر ناجائز قبضہ کر کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے جس کو امریکہ برطانیہ اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے انہوںنے کہاکہ اسرائیل غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں، خواتین ،معصوم بچوں اور عام شہریوں کو نقصان پہنچاکر سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے لیکن اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ اور اسرائیل جب کہ وہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز آنے کو تیار نہیں، انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں اور عوام سے کہا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

(جاری ہے)

حیدرآباد کے علاقے پھلیلی کے رہائشی سولنگی برادری کے مرد و خواتین نے مبینہ پولیس مقابلے میں سجاد سولنگی کی ہلاکت کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس موقع پرمظاہرین نے الزام عائد کیا کہ سجاد سولنگی کو29اپریل کو تھانہ پھلیلی پولیس نے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کرنے کے بجائے 16روز قبل جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا انہوںنے کہاکہ سجاد سولنگی کسی جرم میں ملوث نہیں تھا اگر وہ جرائم میں ملوث تھا تو اس کو عدالت میں پیش کرنا چاہئے تھا انہوںنے حکام بالا سے اپیل کی کہ سجاد سولنگی کے جعلی مقابلے کی تحقیقات کراکر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہم کیا جائے ۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں