'پیپلزپارٹی کی حکومت اور حیدرآباد کے میئر کی کاوشوں کے نتیجے میں شہر کی شاہراہوں کو چوڑا کرنے اور تعمیرات قابل ستائش عمل ہے،چوہدری نظام الدین آرائیں

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

گ*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور معروف بلڈر چوہدری نظام الدین آرائیں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اور حیدرآباد کے میئر کی کاوشوں کے نتیجے میں شہر کی شاہراہوں کو چوڑا کرنے اور تعمیرات قابل ستائش عمل ہے اس سے حیدرآباد کی سڑکوں کو وسعت ملے گی اور ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔ کیونکہ یہ شہر وقت کے ساتھ ساتھ گنجان ہوتا جارہا ہے ، بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث اب شہر کی شاہراہوں کی گنجائش بھی کم ہوگئی ہے جس سے ٹریفک کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اس شہر کو خوبصورت بنانے اور اس شہر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ پیپلزپارٹی کو حیدرآباد کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور مینڈیٹ دیا ہے اور پہلی مرتبہ اس شہر کا میئر بھی جیالے کوبنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کا یہ وژن ہے کہ حیدرآباد کو خوبصورت اور جدید سہولیات سے آراستہ شہر بنایاجائے ۔ یہاں کی تجارت اور معیشت کو فروغ دیا جائے تاکہ لوگوں میںخوشحالی پیدا ہوسکے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ اپنے اہم وزراء کے ہمراہ ہیدرآباد پہنچے اور انہوں نے بجٹ میں رکھی جانے والی اسکیموں کیلئے حیدرآباد کے بلدیاتی نمائندوں سے تجاویز لیں جو خوش آئند ہے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں