پاکستان میں چینی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کی منظوری

جمعہ 22 دسمبر 2023 14:51

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2023ء) ایف اے او کے زیر اہتمام پاکستان میں سویابین کی پیداوار سے متعلق قومی ورکشاپ میں چین کی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی اور نیشنل ریسرچ سینٹر آف انٹر کراپنگ(این آر سی آئی)کی جانب سے مقامی حالات کے مطابق پاکستان میں تیار کی جانے والی انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کو محققین، عہدیداروں، صنعتکاروں اور ترقی پسند کسانوں نے منظور کیا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق ورکشاپ کا مقصد 2 سے 2.5 ملین ٹن سویابین کی مقامی سطح پر پیداوار کے ذریعے سویابین کے درآمدی بل کو ایک ارب ڈالر تک کم کرنے کے لئے ممکنہ حل تلاش کرنا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں