دوحہ میں انٹرنیشنل پراڈکٹ ایگزیبیشن اورکانفرنس 8اکتوبر سے شروع ہوگی

جمعہ 20 جولائی 2018 14:14

دوحہ میں انٹرنیشنل پراڈکٹ ایگزیبیشن اورکانفرنس 8اکتوبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) قطرکے دارالحکومت دوحہ میں انٹرنیشنل پراڈکٹ ایگزیبیشن اورکانفرنس 8اکتوبر سے شروع ہوگی۔اس نمائش میں متعدد عالمی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق نمائش تین روز تک جاری رہے گی۔ اتھارٹی نے نمائش میں 12 مربع میٹر سٹال کیلئے 70 ہزارروپے کی شراکتی فیس مقرر کی ہے۔ نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 3 اگست تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں