2020ء تک عالمی معیار کی مسافر گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دیں گے‘ہنڈائی نشاط موٹرز

جمعہ 17 اگست 2018 15:51

2020ء تک عالمی معیار کی مسافر گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دیں گے‘ہنڈائی نشاط موٹرز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) ہنڈائی نشاط موٹرزنے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ہزار افراد میں سے صرف 20 افراد کے پاس ذاتی گاڑی ہے جبکہ ملک میں عالمی معیار کی حفاظتی سہولیات کی حامل گاڑیوں کی پیداوار دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔ ہنڈائی نشاط موٹرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سال 2020ئ تک کمپنی بین الاقوامی معیار کی مسافر اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار شروع کر دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان آٹوموٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21ئ کے تحت سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا اور ہنڈائی موٹرز سے شراکتداری کے تحت پلانٹ لگایا جا رہا ہے جس سے سال 2021ئ تک ملک میں ہنڈائی گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ 50 ہزار یونٹس سالانہ تک پہنچ جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی تیاری کے حوالے سے جدید ترین عالمی معیار کے تحت حفاظتی سہولیات کی فراہمی کو اہمیت دی جائیگی تاکہ صارفین کو معیاری سفر کیساتھ ساتھ محفوظ تر سفری سہولیات کی فراہمی کو یعینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں