سگنیفائی نے کوپر لائٹننگ سولیوشنز کے حقوق حاصل کر لیے

جمعرات 17 اکتوبر 2019 15:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) لائٹننگ کی صنعت میں دنیا میں بھر سرخیل کی حیثیت رکھنے والے سگنیفائی نے (Euronext: LIGHT) نے آج ایٹینٹو(Eatonto) کے ساتھ حتمی معاہدے کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ انہوں نے 1.4ارب ڈالر نقد کے عوض کوپر لائٹننگ سولیوشنز(Cooper Lighting Solutions) کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔اس کی بندش باضابطہ منظوری اور صارفین کی دیگر شرائط کے بعد 2020 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

کوپر لائٹننگ سولیوشنز کا صدر دفتر امریکی ریاست جیارجیا کے شہر پیچ ٹری میں ہے اور یہ پیشہ ورانہ لائٹنگ، لائٹننگ کنٹرول اور مربوط لائٹننگ فراہم کرنے والی دنیا کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کاروبار کی جانب سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور مصنوعات اور ایپلی کیشنز کی وسیع رنج پیش کی جاتی ہیں جنہیں Corelite، Halo، McGraw-Edison، Metalux سمیت شمالی امریکا کے نامور برانڈز کے زیر سایہ فروخت کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے اپنے لائٹننگ پورٹ فولیو کو ایجنٹ کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے فروخت کیا اور اس کے ریٹیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر end-user صارفین سے مضبوط تعلقات ہیں۔ اس کاروبار نے 2018 میں 1.7ارب امریکی ڈالر کی فروخت کی جس میں 84فیصد ایل ای ڈی کا تھا جہاں 187ملین ڈالر کا EBITDA اور 143ملین امریکی ڈالر کا فری کیش فلو تھا۔سگنیفائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک رونڈولیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اعلان شمالی امریکا کی مارکیٹ میں سگنیفائی کی اسٹریٹیجک اہمیت کی تصدیق کرتا ہے، اس کے حقوق حاصل کرنے کے بعد اس پرکشش مارکیٹ میں ہماری پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔

ہماری نظریں کوپر لائٹننگ کی ٹیم کو خوش آمدید کہنے پر مرکوز ہیں۔ انہوں پیشہ ورانہ طریقے سے اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر ایک کمپنی قائم کی جس کے اپنے صارفین کے ساتھ جدید پیشکشوں کے ذریعے انتہائی مضبوط تعلقات ہیں۔ لائٹننگ ہم سب جذبہ اور توجہ یکساں ہے اور جدت میں ہم سب کا ایک کامیاب ریکارڈ ہے۔ ہم ان کی ٹیم کی مدد سے اپنی مربوط لائٹننگ کو مزید فروغ دیں گے اور اپنی آپریشنل افادیت کو بہتر بناتے ہوئے صارفین کو اعلیٰ معیار کی سروسز فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں