افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر سیل ٹیکس ختم کردیا گیا

افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر 20 فیصد سیلزٹیکس عائدتھا، سیلز ٹیکس خاتمے کافیصلہ سیب کے پھل پر لاگو نہیں ہوگا، ایف بی آر

ہفتہ 25 ستمبر 2021 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر سیل ٹیکس ختم کردیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیل ٹیکس ختم کر دیا گیا،ایف بی آر کے مطابق افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر 20 فیصد سیلزٹیکس عائدتھا، سیلز ٹیکس خاتمے کافیصلہ سیب کے پھل پر لاگو نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے پشاور اور کوئٹہ کسٹم کلیکٹرز کو بھی ہدایات جاری کردیں۔ ایف بی آر کے مطابق افغانستان سے انگور، انار، خربوزہ سیب برآمد کیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں