روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے ترسیلات زرکاحجم 2.9 ارب ڈالرتک پہنچ گیا،ترجمان وزارت خزانہ

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2021ء) روشن ڈیجیٹل اکائونٹس سے ترسیلات زرکاحجم نومبرکے اختتام تک 2.9 ارب ڈالرتک پہنچ گیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے جمعرات کو جاری اپنے ٹویٹ میں عارف حبیب لیمیٹد کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نومبرکے مہینے میں سمندرپارپاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے زریعہ 239 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس  سے  اس  ذریعے سے   ترسیلات زرکاحجم 2.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔ ماہ نومبرمیں مزید 26265 اکائونٹس کھولے گئے جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے کھاتہ داروں کی تعداد 299676 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں