ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

منگل 23 اپریل 2024 14:21

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی )میں مارچ کےدوران سالانہ بنیاد پر52 فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2024کےدوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 51.7 فیصد بڑھ کر 258ملین ڈالر رہی ، گزشتہ سال مارچ 2023 میں اس کا حجم170ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں