ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

بدھ 24 اپریل 2024 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ (ایل ایس ایم آئی) کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر20.25 فیصدکا اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں 2.41 فیصدکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خوردنی تیل کی پیداوارکاحجم 420599 میٹرک ٹن ریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 349779 میٹرک ٹن تھا۔فروری میں ملک میں 53246 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جوجنوری میں 52446میٹرک ٹن اورگزشتہ سال فروری میں 49445 میٹرک ٹن تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 1004141 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.41 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1028966 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

فروری 2024 میں ملک میں 125192 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارریکارڈکی گئی جوجنوری میں 128044 میٹرک ٹن اورگزشتہ سال فروری میں 144425میٹرک ٹن تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں