سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:55

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) سونے کی قیمت میں 600روپے فی تولہ کمی ہوگئی۔ 24 قیراط سونا ہفتہ کو 244,400 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 245,000 روپے تھی۔

(جاری ہے)

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 541 روپے کمی سے 210,048 کے مقابلہ میں 209,534 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,544 روپے سے کم ہوکر 192,072 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,650 روپے اور 2,271.94 روپے پر مستحکم رہی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 2343 ڈالر سے کم ہوکر 2337 ڈالر ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں