ملک میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں کمی

بدھ 22 مئی 2024 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ملک میں ریفریجریٹرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں ریفریجریٹرز کے 604652 یونٹس کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ریفریجریٹرز کی 723868 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

مارچ میں ملک میں ریفریجریٹرز کی 64 ہزار 667 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ملک میں ریفریجریٹرز کے 87 ہزار 296 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ڈیپ فریزرز کے 77044 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ڈیپ فریزرز کے 83 ہزار 889 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ میں ڈیپ فریزرز کے 7ہزار 171 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال مارچ میں 7 ہزار 167 یونٹس تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں