علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے فائنل امتحانات 8 اکتوبر سے شروع ، 850 امتحانی مراکز قائم

رول نمبر سلپ ارسال کی جا رہی ہیں، طلباء و طالبات رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

بدھ 26 ستمبر 2018 18:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک ،ْ ایف ای/ایف ایس سی/ڈپلومہ ان ایجوکیشن/اوپن ٹیک ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ )اولڈ( پروگرامز کے فائنل امتحانات 8 اکتوبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپ ارسال کی جا رہی ہیں۔

طلباء و طالبات رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایت پر طلباء و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850 امتحانی مراکز قائم کر دیئے ہیں۔ وائس چانسلر کے واضح احکامات پر امتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کر دیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلباء کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان میں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہدایات غور سے پڑھیں، ایسا کرنا خود اُن کیلئے بہت مفید ثابت ہو گا۔ علاوہ ازیں طلباء و طالبات کو فائنل امتحان میں شرکت کیلئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں