وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف ممبران کا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر طلباء تنظیم کے کارکنوں کے تشدد کی مذمت

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف ممبران نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر ایک طلباء تنظیم کے کارکنوں کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے باہر وائس چانسلر سے اظہار یکجہتی کے لئے مارچ کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف ممبران نے وائس چانسلر پر طلباء تنظیم کے کارکنوں کے تشدد کی خبر ملتے ہی یونیورسٹی سے باہر نکلے اور سڑک پر وائس چانسلر سے اظہار یکجہتی کے لئے مارچ کیا۔

مظاہرین نے وائس چانسلر پرتشدد کی شدید مذمت اور تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز تشدد کے بڑھتے واقعات پرانتظامیہ کی کاروائی نہ کرنا افسوسناک ہے۔ اساتذہ ہی محفوظ نہیں باقی کس کو تحفظ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو یونیورسٹی میںتدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں