غیر ملکی طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی اسلامی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش

اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل غیر ملکی طلباء اس وقت دنیا بھر میں نمایاں عہدوں پر فائز ہو کر مادر علمی کا نام روشن کر رہے ہیں،صدر بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد

بدھ 23 اکتوبر 2019 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا ہے کہ غیر ملکی طلبہ و طالبات اسلامی یونیورسٹی کے بین الاقوامیت کے وڑن کے عکاس اور سفراء ہیں ، ثقافتی پروگراموں میں ان کی بھرپور شرکت اور تدریسی کامیابیاں اس بات کی ضمانت ہیں کہ وہ امت مسلمہ کی ترقی کی رفتار کو جلا بخشیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے بدھ کے روز میل کیمپس میں غیر ملکی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اقدس نوید ملک ، ڈین فیکلٹی آف عربیک ڈاکٹر حافظ محمد بشیر ، ڈین فیکلٹی شریعہ آف قانون ڈاکٹر طاہر محمد حکیم ، مشیر طلباء ڈاکٹر طارق جاوید اور شعبہ فارغ التحصیل طلباء کے انچارج ڈاکٹر حافظ محمد انور سمیت غیر ملکی طلباء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل غیر ملکی طلباء اس وقت دنیا بھر میں نمایاں عہدوں پر فائز ہو کر مادر علمی کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی اسلامی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اس موقع پر غیر ملکی طلباء کے مسائل بھی سنے اور متعلقہ عہدیدران کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے غیر ملکی طلباء پر زور دیا کہ وہ عصر حاضر کے جدید ذرائع سے استفادہ کرتے ہوئے اسلامی یونیورسٹی کے پیغام امن کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پروگرام کے آخر غیر ملکی طلباء نے صدر جامعہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں