ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے آئی ایس ایس آئی کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد

جمعہ 26 اپریل 2024 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں انڈیا سٹڈی سینٹر (آئی ایس سی) نے ہندوستان میں جاری 18 ویں لوک سبھا انتخابات کے بارے میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ سیشن میں اسلام آباد میں قائم مختلف تھنک ٹینکس کے سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، پریکٹیشنرز اور محققین نے شرکت کی۔

شرکاء نے 7 فیز الیکٹرول عمل کے مختلف پہلوئوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ اہم جماعتوں کے انتخابی منشور کے اجراء سمیت متعلقہ پیش رفت، مختلف جماعتوں کی طرف سے انتخابی مہم کے لب و لہجہ، بھارتی الیکشن کمیشن کے کردار، ہندوستان کے مختلف علاقوں کے سیاسی مزاج اور ممکنہ جھکائو اور ہندوستانی میڈیا اور سول سوسائٹی کے نقطہ نظر سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

شرکاء نے کہا کہ مشاہدہ کیا گیا کہ ایک تفرقہ انگیز اور پولرائزنگ بیان بازی نے عام ماحول کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ کئی حکومتی وزراء نے انتخابی فائدے کے حصول کے لیے اپنی مہم میں پاکستان کو موضوع بحث بنایا۔ ماہرین نے پاکستان کی طرف سے انتہائی چوکسی کی اہمیت پر بھی زور دیا کیونکہ بھارت میں حکمرانی کی جانب سے مایوسی کسی بھی غلط مہم جوئی (فالس فلیگ) کا باعث بن سکتی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے لحاظ سے انتخابات کے حتمی نتائج اور اس کے بعد کے نتائج کا انتظار کرنا اور اس کے بعد ایک حقیقت پسندانہ تشخیص کرنا جس میں بھارت کی جانب سے نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا مناسب سمجھا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کے انتخابات میں ووٹنگ کے 7 مراحل یکم جون تک مکمل ہوں گے اور نتائج کا اعلان 4 جون 2024 کو کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں