علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ

جمعہ 19 اپریل 2024 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے لئے مصنوعی ذہانت پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سے 37جامعات کے اساتذہ اور طلبہ نے حصہ لیا۔یہ ورکشاپ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرام کی ایک کڑی تھی۔ اس ورکشاپ کا انعقادعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کامن ویلتھ ایجوکیشنل میڈیا فار ایشیاکے تعاون سے کیا تھا۔

ورکشاپ کے ریسورس پرسنز پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، سری لنکا، نئی دہلی، آئرلینڈسے تھے جنہوں نے مختلف سیشنز میں شرکائ کو تدریسی و تحقیقی عمل میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے گرٴْ سکھائے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ مصنوعی ذہانت درس و تدریس سمیت ہر شعبہ زندگی کی اہم ترین ضرورت بن گئی ہے اور اس کے سیکھنے اور سکھانے میں ہی ہماری بقائ ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ اٴْن کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر ہم اپنے اساتذہ اور افسران کی ٹریننگ کے لئے مزید ورکشاپس کا انعقاد بھی کریں گے۔ کامن ویلتھ ایجوکیشنل میڈیا فار ایشا کے ڈائریکٹر، بشیر احمد نے نئی دہلی بھارت سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان کے لئے تربیت یافتہ اور ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے میں متالی کردار ادا کررہی ہے، اس قومی جامعہ کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ بہت مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہورہی ہے۔

انہوں نے اوپن یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کا عمل جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک پلاننگ اینڈ کورس پروڈکشن کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر راہد مجید نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ورکشاپ میں ہم نی37جامعات کے 32اساتذہ کو ہم نے فیس ٹو فیس جبکہ باقی اساتذہ کو آن لائن تربیت دی۔اسختتامی تقریب میں ورکشاپ کے شرکائ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے اس تربیتی ورکشاپ کو بہت مفید قرار دیا۔انہوں نے تربیتی ورکشاپ منعقد کرانے پر ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمک پلاننگ اینڈ کورس پروڈکشن کا شکریہ ادا کیا۔ِورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر نے شرکائ میں اسناد تقسیم کئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں