وزارت میں بے جا مداخلت۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ مستعفی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 اپریل 2017 10:18

وزارت میں بے جا مداخلت۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ مستعفی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اپریل۔2017ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی اُمور ریاض حسین پیرزادہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ریاض حسین پیرزادہ اپنی وزارت میں بے جا مداخلت پر نالاں تھے۔

(جاری ہے)

ریاض حسین پیرزادہ کے مطابق انہوں نے وزارت کے اُمور پر بات چیت کیلئے وزیراعظم سے وقت مانگا لیکن وزیراعظم سے ملاقات نہ ہو سکی۔ وفاقی وزیر اپنی وزارت میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی بے جا مداخلت سے نالاں تھے۔ انہوں نے ڈی جی سپورٹس بورڈ کو ہٹانے پر استعفی دیا۔ ریاض حسین پیرزادہ نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں